Loading
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی لائن اپ کو مزید وسعت دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ کمپنی کے نئے گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کی ابتدائی کامیابی کے بعد پیداوار کا ہدف بڑھانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ اندرونی ذرائع کے مطابق اگلے سال سام سنگ دو مزید وسیع اسکرین والے فولڈ ایبل فونز متعارف کرا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو گلیکسی زیڈ 9 سیریز میں مجموعی طور پر پانچ ڈیوائسز شامل ہوں گی جن میں گلیکسی زیڈ فولڈ 9، گلیکسی زیڈ فولڈ 9 الٹرا، گلیکسی زیڈ فلِپ 9 اور نیا گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ شامل ہیں۔
اس پیش رفت سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ سام سنگ کی گلیکسی زیڈ فلِپ سیریز کو ختم کرنے کی قیاس آرائیاں درست ثابت نہیں ہوئیں۔ تاہم، کم قیمت زیڈ فلِپ ایف ای ماڈل کے مستقبل کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔
موجودہ زیڈ فولڈ 8 کو ’وائیڈ فولڈ ایبل‘ کہا جاتا ہے کیونکہ کُھلنے کے بعد اس کی اندرونی اسکرین کی چوڑائی اونچائی سے زیادہ ہے اور اس کا اسکرین ریشو 4:3 ہے۔
دوسری جانب گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا کی اندرونی اسکرین تقریباً مربع (چوکور) شکل کی ہے، جس کا تناسب تقریباً 9:10 بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سام سنگ کا نیا وسیع اسکرین فولڈ ایبل خاص طور پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے بہتر بنایا جائے گا۔ موجودہ ایچ ڈی ٹی وی کا معیار 16:9 ہے جبکہ فلموں اور بعض ٹی وی شوز میں 21:9 جیسے زیادہ چوڑے سنیماٹک ریشوز بھی استعمال ہوتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل