Friday, August 21, 2026
 

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  پولیس اہلکار شہید

 



باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق عنایت کلے بازار میں فائرنگ سے شہید اہلکار کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے ہوئی، شہید اہلکار رحمت اللہ کا تعلق تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی سے تھا جوکہ شہید چھٹی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل