Loading
لاہور کے علاقے نصیر آباد میں شور شرابے سے روکنے پر شہری نے تیز دھار آلے کے وار سے دکاندار کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد میں دوستوں کے ساتھ ملکر گلی میں شور شرابہ کرنے والے نوجوان نے دکاندار کو قتل کردیا۔
شہری کی 15 کال پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم اپنے دوستوں کے ہمراہ گلی میں شور شرابا کر رہے تھا، دکان دار کے منع کرنے پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اور پھر ملزم نے طیش میں آکر تیزدار آلے سے متوفی کے سینے پر وار کیا جس سے وہ شدید زخمی اور اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس پی اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت خرم عرف منی کے نام سے ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اُسے مزید قانونی کارروائی کیلیے تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، گرفتار ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل