Tuesday, August 25, 2026
 

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلامیہ واپس لے لیا

 



الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی کے نتیجے میں سینیٹ کی نشست خالی قرار دے کر جاری کیا گیا اعلامیہ واپس لے لیا اور تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف ہی نہیں اٹھایا تھا اور آئینی طور پر عہدہ سنبھالا ہی نہیں تھا۔ مراد سعید کی نااہلی کے نتیجے میں قانون کے مطابق سینیٹ کی کوئی نشست خالی نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی درخواست منظور کرلی۔ رکن اسمبلی جلال خان کی جانب سے بیرسٹر محمد یاسین رضا پیش ہوئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل