Loading
پنجاب کے ضلع جڑانوالہ میں بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جڑانوالہ میں گزشتہ شب عدنان عائشہ سے ملاقات کے لیے آیا تو والد آصف کو معلوم ہوگیا۔
جڑانوالہ: تھانہ صدر کے چک نمبر 116 گ ب میں عائشہ کا گاؤں ہی کے عدنان کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ گزشتہ شب عدنان عائشہ سے ملاقات کے لیے آیا تو والد آصف کو معلوم ہوگیا۔
پولیس کے مطابق راز افشاء ہونے پر عائشہ نے آشنا عدنان کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا۔ ایس ایچ او صدر عمران ملک نے شک گزرنے پر عائشہ سے تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے عائشہ کو حراست میں لے کر ملزم عدنان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او صدر شیخ افضل نے کہا کہ ملزم عدنان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل