Tuesday, August 25, 2026
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان عام تعطیل کے باعث کل بند رہے گا

 



ید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک آف پاکستان)  بدھ، 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے تمام دفاتر بند رہیں گے، جبکہ کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے (DFIs) اور مائیکرو فنانس بینک بھی عام تعطیل کے باعث عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ پر 26 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 بروز بدھ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر 26 اگست 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل