Wednesday, August 26, 2026
 

اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے بیٹے کی تصاویر شیئر کر دیں

 



پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ نے بیٹے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے محبت سے ’ننھا شیر‘ قرار دیا اور بتایا کہ اس نے آتے ہی ان کی پوری دنیا بدل دی ہے۔ اداکارہ نے دلچسپ انداز میں بیٹے کے روزمرہ معمول کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا کام فی الحال کھانا، سونا اور یہی سلسلہ دہرانا ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں نومولود کو شیر سے مشابہ لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پس منظر میں مشہور اینیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ بھی چل رہی تھی۔         View this post on Instagram                       دیگر تصاویر میں بچے کی آمد کی خوشی میں تیار کیے گئے خصوصی کوکیز، پھولوں کی سجاوٹ اور نومولود کو اپنے پالنے میں آرام کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اشنا شاہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ اور ان کے شوہر کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ واضح رہے کہ اشنا شاہ نے گالفر حمزہ امین سے 2023 میں شادی کی تھی اور یہ جوڑے کا پہلا بچہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل