Wednesday, August 26, 2026
 

وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دیدی

 



وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے 9 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں 5، پولیس سروس میں 2 اور فارن سروس آف پاکستان میں 2 افسران کی شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ و تحریری تفصیلات پر مشتمل اعلامیہ کے مطابق نفسیاتی و زبانی امتحان میں تینوں مسلح افواج سے 9 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب قرار پانے والے افسران کی پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور فارن سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے اور مسابقتی امتحان 2025 میں انڈکشن کر دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل