Wednesday, August 26, 2026
 

وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم؛ درخواست گزاروں کی تعداد 52 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی

 



وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے درخواست گزاروں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوگیا، درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم اپنا گھر پروگرام سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت جون سے درخواستوں میں 52 فیصد اضافہ ہوا اور درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اپنا گھر پروگرام کے تحت جاری کیے گئے قرضوں کی تعداد میں بھی 59 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ زرخیز اسکیم کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کی حد 7.2 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانسنگ میں حائل رکاوٹوں کو واضح سفارشات کے ساتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ حکام کے مطابق ہاؤسنگ فنانسنگ کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کا مقصد شہریوں کو گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل