Wednesday, August 26, 2026
 

پمز اسپتال سانحہ؛ نومولود بچوں کی اموات پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل

 



اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچوں کی المناک موت نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی واقعے پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ زنیرا انعام: اس دل دہلا دینے والے سانحے پر اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرا انعام نے 14 نومولود بچوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مبینہ غفلت کے ذمہ داروں کا کبھی احتساب ہوگا یا چند روز بعد یہ سانحہ بھی عوامی یادداشت سے محو ہو جائے گا۔         View this post on Instagram                       محمد احمد: سینئر اداکار محمد احمد نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سانحے کے ذمہ دار افراد کا تعین کر کے انہیں جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔         View this post on Instagram                       مدیحہ نقوی: میزبان مدیحہ نقوی نے متاثرہ ماؤں اور خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔         View this post on Instagram                       واقعے پر سامنے آنے والے ردعمل میں ملک کے نظام پر بھی سخت تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ ایسے سانحات کے بعد چند روز مذمت اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے، لیکن پھر سب اگلے سانحے تک اسے بھول جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کی صبح پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ وارڈ کی تیسری منزل پر واقع نرسری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جہاں نومولود بچے زیر علاج تھے۔ حکام کے مطابق واقعے میں 14 نومولود جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچے کو بچا لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا حکم دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل