Wednesday, August 26, 2026
 

قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 



پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایمن انور نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور نے کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھتے ہوئے ریفری کے طور پر خدمات انجام دینا شروع کردی ہیں۔ ایمن نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے رواں سال جنوری میں ریفری انڈکشن کورس بھی کامیابی سے مکمل کیا تھا۔ ایمن انور کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ پاکستان میں ویمنز کرکٹ کے انتظامی اور آفیشل شعبے میں اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل