Wednesday, August 26, 2026
 

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نئی ویڈیو جاری

 



ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو جاری کردی جس میں وہ ایک علمی نشست کی صدارت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک طالب علم کے تحقیقی مقالے کا جائزہ لیتے نظر آتے ہیں۔ مقالے کا موضوع ’’اسلامی سیکیورٹی ماڈل‘‘ تھا جسے مجتبیٰ خامنہ ای نے قابلِ قبول قرار دیا۔ اس ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو ان کے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد عوامی سطح پر سامنے آنے والی نایاب ویڈیو ریکارڈنگز میں شامل ہے۔  تاہم ویڈیو کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی ریکارڈنگ کی درست تاریخ اور مقام واضح نہیں کیا گیا۔ اس لیے آزاد ذرائع سے فوری طور پر یہ تصدیق ممکن نہیں کہ یہ مناظر حالیہ دنوں کے ہیں یا ماضی میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔ اس سے قبل بھی ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں ایک علمی نشست میں اپنے طلبہ کے درمیان بیٹھے دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو نئی اور کم دیکھی گئی تصاویر قرار دیا گیا لیکن اس کی تاریخ اور مقام بھی ظاہر نہیں کیے گئے تھے۔  مجتبیٰ خامنہ ای کی عوامی موجودگی طویل عرصے سے محدود رہنے کے باعث ان کی صحت اور سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔         View this post on Instagram                       اسی پس منظر میں ایرانی میڈیا کی جانب سے ان کی ویڈیوز کا اجرا خاص توجہ حاصل کر رہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی جولائی کے آخر میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی جبکہ ایرانی حکام نے ان کی کم عوامی موجودگی کے پس منظر میں سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل