Wednesday, August 26, 2026
 

آزاد کشمیر میں سڑک کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھے کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید

 



آزاد کشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے فسادی جتھے کے مسلح حملے میں رینجرز کا اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے  سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے اسنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رینجرزجوان سپاہی شاہ نواز سینے پر گولی لگنے سے شہید ہو گئے جبکہ لانس نائیک بلال کاندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے شہید رینجرز اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظرعلاقہ مکین کے پر زور مطالبے پر بند راستوں کو کھولنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ فسادی جتھے کا سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف جدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے، ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کیخلاف  فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل