Loading
اداکارہ اور میزبان مشال خان نے شادی اور مستقبل کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا رشتہ چاہتی ہیں جس میں شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے لیے واحد شریکِ حیات ہوں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران مشال خان نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی فوری منصوبہ نہیں تاہم جب زندگی میں یہ مرحلہ آئے گا تو ممکن ہے اچانک آئے۔
اداکارہ مشال خان نے کہا کہ وہ اپنی شادی کو غیر ضروری تشہیر اور عوامی بحث سے دور رکھنا چاہیں گی۔ ان کے لیے نجی زندگی کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
مشال خان نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اگر وہ شادی کا اعلان کریں تو اس کے بعد بھی ان کی ازدواجی زندگی کو لوگوں کی گفتگو سوشل میڈیا تبصروں اور بلاگز کا موضوع نہ بنایا جائے۔
اداکارہ نے اپنے ہونے والے شریکِ حیات کے حوالے سے بھی اپنی ترجیح واضح کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا پسند کریں گی جو اس رشتے میں مکمل طور پر ان کے ساتھ ہو اور ازدواجی زندگی میں کسی دوسری بیوی کا معاملہ نہ ہو۔
مشال خان نے وضاحت کی کہ انہیں کسی شخص کے ماضی سے مسئلہ نہیں۔ اگر کوئی شخص پہلے شادی شدہ رہا ہو اور بعد میں طلاق ہو چکی ہو تو وہ اسے لازمی طور پر منفی بات نہیں سمجھتیں۔
تاہم ان کی خواہش یہ ہے کہ جب وہ کسی شخص سے شادی کریں تو وہ اس وقت غیر شادی شدہ ہو اور شادی کے بعد بھی ان دونوں کا رشتہ ایک دوسرے تک محدود رہے۔
انہوں نے اپنے موقف کو مختصر انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اصل بات پہلی بیوی بننے کی نہیں بلکہ واحد بیوی ہونے کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل