Loading
وزارت اطلاعات و نشریات نے بہاولپور کی سبحان اللہ مسجد کی تعمیرِ نو سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سمیت متعدد بھارتی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بہاولپور میں متاثر ہونے والی سبحان اللہ مسجد کی تعمیرِ نو تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت پاکستان نے 25 کروڑ روپے کی سرکاری فنڈنگ فراہم کی ہے۔
فیکٹ چیک: دعویٰ غلط ہے
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق مسجد کی تعمیرِ نو کے لیے ریاست کی جانب سے 25 کروڑ روپے فراہم کرنے کا دعویٰ من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
ادارے نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں سیاسی قیادت کی سرپرستی میں ایسی کہانیاں پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد بھارت کو ہونے والی سبکی سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ بھارت مسلسل حقائق کو نئے انداز میں پیش کر کے اپنے عوام کے لیے ایک مخصوص بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے مگر ایسے دعوے آزادانہ طور پر قابلِ تصدیق حقائق کا متبادل نہیں ہو سکتے۔
???????????????? ???????????????????? | ???????????????????????????????? ???????? ???????????????????????????????????????????? & ????????????????????????????????????????????????
◼️ Times of India has falsely claimed reconstruction of the Subhanallah Mosque complex in Bahawalpur, with State financing of Rs 250 million, following its damage during India’s botched… pic.twitter.com/CsJFgemI6y
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) August 25, 2026
آپریشن سندور ڈاکیومنٹری پر بھی تنقید:
وزارت نے حالیہ آپریشن سندور ڈاکیومنٹری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بھی حقائق اور شواہد کے بجائے منتخب مواد، ڈرامائی انداز اور بالی ووڈ طرز کی پیشکش کے ذریعے واقعات کو مخصوص بیانیے کے مطابق دکھانے کی کوشش کی گئی۔
ادارے کے مطابق ٹائمز آف انڈیا کی حالیہ رپورٹ اور آپریشن سندور سے متعلق ڈاکیومنٹری اسی بیانیہ سازی کا تسلسل ہیں جس میں غیر مصدقہ الزامات کو حقائق کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
وزارت نے زور دیا کہ غیر مصدقہ دعوؤں کو آگے بڑھانے کے بجائے ان کی جانچ پڑتال کی جانی چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل