Thursday, August 27, 2026
 

کراچی، ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی

 



شہر قائد میں ابوالحسن اصفہانی روڈ چیپل گارڈن کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طور فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔  چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 22 سالہ بلال کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔ اس حوالے سے سچل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل