Tuesday, September 01, 2026
 

کراچی، آتشزدگی کے بعد ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتاری گئی پی آئی اے کی پرواز آج کراچی روانہ ہو گی

 



کارگوہولڈ میں آگ کی نشاندہی پرٹورنٹوائیرپورٹ پراتاری گئی پی آئی اے کی پروازآج مسافروں کے لے کر کوکراچی کے لیےاڑان بھرے گی۔ یاد رہے کہ اتوار کو ٹورنٹو سے کراچی کے لیے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز ٹیک آف کے 15 منٹ بعد کارگوہولڈ میں آگ کی نشاندہی کی بنا پر واپس ٹورنٹو ائیرپورٹ پراتاری گئی تھی۔ جس کے بعدائیرپورٹ کےرن وے پرایمرجنسی ڈیکلئیرکر کے تمام مسافروں کولاونج میں منتقل کیاگیااورطیارے کا تفصیلی معائنہ کیاگیا۔ تیکنیکی بنیادوں پرواپس اتاری گئی پروازرات گئےمنسوخ کی گئی،جس کی ممکنہ روانگی کےلیےپیرکی شام 5بجے کا وقت دیاگیاتھا۔ ذرائع کا کہناہے کہ پروازکی روانگی میں مذید ایک روز کی تاخیرکردی گئی،جس کےپس پردہ بین الاقوامی قوانین ہے۔ جس کےتحت مذکورہ بوئنگ 777ساختہ طیارے کےکارگوہولڈ کےفائربوٹلزکوتبدیل کیاجانا ناگزیرہے۔ واضح رہے کہ جس وقت کاک پٹ میں موجود عملےکوکارگوہولڈ میں آگ کی نشاندہی ہوئی تواس وقت کپتان اورنائب کپتان نےسیفٹی اقدامات کےتناظرمیں کارگوہولڈ میں نصب دونوں فائربوٹلزکا استعمال کیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایک فائربوٹل کراچی سےٹورنٹوبھجوائی گئی ہےجبکہ دوسری فائربوٹل ائیرکینیڈا سےحاصل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل طیارے کے کارگو ہولڈ میں فائر سائن کی مکمل کلئیرنس کے لئے سیفٹی حکام نے 14 گھنٹے تک طیارے کو روکنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔۔ ،پرواز پر تعینات عملے کے ڈیوٹی اوقات کار مقررہ اوقات سے متجاوز ہونے کے باعث عملےکو ہوٹل منتقل کیاگیا آج روانہ ہونے والی مذکورہ پرواز کے ذریعے 130 مسافر ٹورنٹو سے کراچی پہنچیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل