Tuesday, September 01, 2026
 

جڑواں شہروں میں طوفانی بارش کے باعث نالہ لئی بپھر گیا، آبادی خالی کرنے کا حکم

 



جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی۔ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 14.5 فٹ تک پہنچ گئی اور پری الرٹ لیول عبور کرگئی جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 7 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نیو کٹاریاں میں 101، گولڑہ 90 اور شمس آباد میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد سے بڑا سیلابی ریلا راولپنڈی کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریاز میں مسلسل بارش کے باعث پانی کی سطح مزید تیزی سے بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف نشیبی آبادیوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل