Loading
امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے ایک شہری نے دنیا میں جرابوں کا سب سے بڑا مجموعہ رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش شروع کر دی، جس کے لیے اس کا مجموعہ دو ہزار سے زائد جوڑوں تک پہنچ چکا ہے۔
نارتھ آگسٹا سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فائر فائٹر اور پیرامیڈک ڈیرل پارکر کے مطابق جرابیں جمع کرنے کا آغاز انہیں فادرز ڈے پر ملنے والے ایک تحفے سے ہوا، جس کے بعد سالگرہ اور دیگر مواقع پر انہیں مزید جرابیں تحفے میں ملتی رہیں۔
ڈیرل پارکر نے بتایا کہ ایک وقت میں ان کی اہلیہ نے توجہ دلائی کہ ان کے پاس بہت زیادہ جرابیں جمع ہو چکی ہیں۔ بعد ازاں ان کے پوتے پوتیوں نے انہیں مشورہ دیا کہ کیوں نہ وہ جرابوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔
اس وقت سب سے بڑے جرابوں کے مجموعے کا عالمی ریکارڈ سابق سی بی ایس فلیڈیلفیا نیوز اینکر جم ڈونووان کے پاس ہے، جن کے مجموعے میں 2025 میں 1531 منفرد جوڑے شمار کیے گئے تھے۔
ڈیرل پارکر کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی دو ہزار سے زیادہ جوڑے جمع کر چکے ہیں۔ تاہم، وہ سال کے اختتام تک مزید جرابیں جمع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنا مجموعہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے پاس باضابطہ تصدیق کے لیے جمع کرائیں گے۔
اگر ان کے مجموعے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو پارکر جرابوں کے سب سے بڑے مجموعے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل