Loading
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دھرتی ماں صرف پاکستان اور صوبے محض انتظامی یونٹس ہیں جبکہ آبادی بڑھنے پر انتظامی یونٹس کو بڑھانا ضروری ہوگیا ہے۔
حیدرآباد میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی کے باپ کا پاکستان نہیں ہے، ہمیں قبضہ چھڑانا ہے، باوئنڈریز کی تبدیلی کا آئین میں تذکرہ بھی ہے اور تقاضہ بھی ہے، جب ملک کی آبادی بڑھے گی تو ڈویژن بھی بڑھیں، ڈسٹرکٹ بھی بڑھیں گے اور صوبے بھی بڑھیں گے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم حقوق نہیں دینگے چاہے ہمیں اپنی جان دینی پڑے، ہم بھی اعلان کرتے ہیں کہ ہم حقوق لیکر رہیں گے چاہے ہمیں اپنی جان دینی پڑے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 18 سالوں میں 22 ہزار ارب روپے وفاق نے صوبہ سندھ کی حکومت کو دیے ہیں، یہ اتنے پیسے ہیں کہ جس سے 50 مرتبہ سندھ کو بلڈوز کرکے نیا سندھ بن جاتا لیکن کشمور سے راچی تک خاک اڑ رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ جن اصلاحات کا ایجنڈا سامنے آیا یہ بھی پاکستان کا دفاع ہے ان لوگوں کیخلاف جنہوں ملک میں مفادات کی سیاست کی ہے، اختیارات اور وسائل کو لوگوں کی دہلیر تک لیجانا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل