Monday, September 07, 2026
 

لیاری ایکسپریس وے متاثرین کے کیس میں ڈی سی سینٹرل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران بے دخل ہونے والے 72 افراد کی درخواست پر سماعت کے دوران عدم پیشی پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے پولیس کو ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے 15 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات کو بھی طلب کرلیا۔ وکیل شیخ شوکت علی ایڈووکیٹ کے مطابق لیاری ایکسپریس کیلئے 72 لیز شدہ گھر مسمار کئے گئے، 2021 میں سیشن کورٹ نے 32 کروڑ روپے متاثرین کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا، حکومت سندھ کی اپیل پر مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت سندھ کو ہدایت کی تھی کہ متاثرین کو رقم ادا کی جائے، عملدرآمد درخواست پر عدالت نے ڈی سی وسطی کو ادائیگی کا حکم دیا تھا، ڈی سی سینٹرل نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل