Monday, September 07, 2026
 

کوٹری اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کا حادثہ؛ 18گھنٹے بعد بھی اَپ ٹریک بحال نہ ہوسکا

 



کوٹری اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کے واقعے کے 18 گھنٹے بعد بھی اَپ ٹریک بحال نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق اَپ ٹریک کی بحالی کا کام گزشتہ روز سے جاری ہے تاہم مرمتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث ٹریک بحال نہ ہو سکا، بحالی میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے۔ ٹرینوں کی آمدورفت ڈاؤن ٹریک سے جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کو آمدورفت میں تاخیر کا بھی سامنا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق 6 بوگیوں کو ٹریک سے دور کیا جا چکا، مزید ایک بوگی کی بحالی اور تباہ شدہ ٹریک کا مرمتی کام باقی ہے، ٹریک کی بحالی جلد کر لی جائے گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل