Loading
کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ کے حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کندھ کوٹ کے سوکر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال تنگوانی اور تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا ہے، شدید زخمیوں کو سکھر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کندھ کوٹ میں مسافر کوچ الٹنے سے جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو فوری بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل