Monday, September 07, 2026
 

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ تعلقات کی افواہیں، امیشا پٹیل کا ردعمل آگیا

 



بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ رومانوی تعلق کی خبروں پر واضح ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کو طنزیہ جواب دے دیا۔ اداکارہ نے ایسی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام دوستوں کی ملاقات کو بلاوجہ محبت کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ممبئی کے تاج محل پیلس میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امیشا پٹیل اور ہاردک پانڈیا کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ تقریب میں اداکارہ اپنے چند دوستوں سے کرکٹر کا تعارف بھی کروا رہی تھیں۔ اس موقع پر بننے والی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امیشا کا ہاردک کے کندھے پر ہاتھ رکھنا دونوں کے درمیان قربت کی نشاندہی کرتا ہے اور یوں ان کے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں درست ثابت ہورہی ہیں۔ The way Ameesha Patel put her hand on Hardik Pandya’s shoulder during the party at a hotel in Bengaluru. ???? All the Reddit rumours seem to be coming true. pic.twitter.com/VJ7945fHus — Sonu (@Cricket_live247) September 5, 2026 امیشا پٹیل نے صارف کے تبصرے کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور طنزیہ انداز میں لکھا کہ ہاں، ہاردک کے کندھے پر ہاتھ رکھنا واقعی بہت رومانوی انداز تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس شخص کو جانتی تک نہیں اور ایسا لگتا ہے کہ شاید اس کی کوئی لڑکی دوست بھی نہیں، اسی لیے وہ دوستوں کے درمیان ہونے والی ایک عام ملاقات کو بھی رومانوی تعلق سمجھ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا ان دنوں ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ کرکٹر نے 2025 میں سوشل میڈیا کے ذریعے ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعتراف بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اس سے قبل اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ شادی شدہ تھے، تاہم یہ رشتہ طلاق پر ختم ہوگیا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل