Monday, September 07, 2026
 

فلم ’دی ممی‘کے سیکوئیل کی شوٹنگ شروع، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی

 



’دی ممی‘ کے مداحوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں، ہالی ووڈ کی معروف ایکشن ایڈونچر فرنچائز نئی فلم کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہی ہے۔ فلم کے سابق مرکزی اداکار برینڈن فریزر نے بھی نئے پروجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم پیش رفت کی تصدیق کردی ہے۔ فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں برینڈن فریزر نے بتایا کہ نئی ’دی ممی‘ کی فلم بندی جلد شروع ہوجائے گی۔ اداکار نے اس موقع پر فلم کی کہانی یا دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا، تاہم شوٹنگ شروع ہونے کی خبر نے فرنچائز کے شائقین میں خاصا جوش پیدا کردیا ہے۔ نئی فلم میں ’دی ممی‘ سے وابستہ کچھ سابق اداکاروں کی واپسی بھی متوقع ہے۔ ان میں کیون او کونر کا نام بھی شامل ہے، جنہوں نے فرنچائز میں بینی گیبر نامی چور کا مشہور کردار ادا کیا تھا۔ نئی ’دی ممی‘ کو 15 اکتوبر 2027 کو سنیما گھروں میں پیش کیے جانے کا شیڈول ہے۔ برینڈن فریزر کی واپسی اور فرنچائز کے پرانے چہروں کی ممکنہ موجودگی نے فلم کے مداحوں کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل