Loading
سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اسکواڈ کو تبدیل کرکے نوجوان اور ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھنے والے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔
شعیب اختر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) موجودہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس ہے اور اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں صرف شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے کیریئر کو بچانا چاہتا ہوں کیونکہ تینوں کھلاڑیوں میں پاکستان ٹیم کو بہت کچھ دینے کی صلاحیت ہے۔
شعیب اختر نے اپنی فہرست میں بابر اعظم کو شامل نہیں کیا جو اس وقت ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں صرف 8 اور 6 رنز بنا سکے جس کے بعد تیسرے ٹیسٹ میں ان پر کارکردگی کا دباؤ بڑھ گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل