Loading
سعودی عرب کے علاقے القصیم میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا.
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق آج منگل کے روز علاقے القصیم میں پاکستانی شہری سلیمان امجد کو سزائے موت دی گئی. سلیمان امجد نے دہشت گردانہ نظریات سے متاثر ہو کر جان بوجھ کر ایک غیر ملکی شہری کو قتل کیا.
اس کے علاوہ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا اور مزید افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی.
سیکیورٹی اداروں نے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ تحقیقات کے بعد اس کے خلاف مذکورہ جرائم کے ارتکاب کا الزام ثابت ہوا۔ کیس متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے تعزیری طور پر سزائے موت سنائی گئی.
وزارت داخلہ کے مطابق عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل اور پھر سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد فیصلہ حتمی ہوگیا، جس کے بعد شاہی فرمان کے تحت سزا پر عملدرآمد کیا گیا.
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت مملکت میں امن و امان کے قیام، انصاف کی فراہمی اور شریعت کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت نے خبردار کیا کہ بے گناہ افراد کی جان و سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو شرعی سزا کا سامنا کرنا ہوگا.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل