Loading
سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کی سرکاری پولیس وین میں خاتون ٹک ٹاکر کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس کے بعد سرکاری گاڑی کے استعمال پر شہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ہانیا ملک نامی ٹک ٹاکر کو پولیس وین میں ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث بن گیا۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے سرکاری پولیس گاڑی کو ٹک ٹاک ویڈیو کیلئے استعمال کیے جانے پر تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق حقائق کی جانچ کی جا رہی ہے اور وائرل ویڈیو میں سرکاری گاڑی کے استعمال سے متعلق وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل