Loading
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی چھوٹی کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ بحری جہاز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم امریکی فوج کی فوری کارروائی کے بعد یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹاکام کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے الجزیرہ کو بتایا کہ ایرانی چھوٹی کشتیوں نے حال ہی میں ایک امریکی بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی جس پر امریکی فورسز نے سخت جواب دیا۔
کیپٹن ہاکنز نے دعویٰ کیا کہ ایرانی کشتیوں کی امریکی جہازوں پر قبضے کی کوشش ناکام رہی اور امریکی بحری ڈرون بدستور امریکی فوج کے آپریشنل کنٹرول میں ہیں۔ دو ایرانی چھوٹی کشتیوں کو تباہ کیا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ کشتیاں ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک تھیں اور آبنائے ہرمز میں گشت کرنے والے امریکی بحری ڈرون کو قبضے میں لینے کی کوشش کر رہی تھیں۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہرمزگان صوبے کے ساحلی علاقے میں دو ماہی گیری کی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا اور بعض ماہی گیر لاپتا بھی ہیں۔ جن کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق بغیر پائلٹ بحری جہاز سمندری نگرانی اور دیگر آپریشنز میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے ایک دوسرے امریکی زیرِ آب ڈرون کو قبضے میں لینے کے دعوے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ڈرونز سے متعلق کشیدگی بھی بڑھ چکی ہے۔
تاہم امریکا نے کہا تھا کہ وہ پرانا ڈرون خرابی کے باعث غیر فعال ہوگیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل