Tuesday, September 15, 2026
 

سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین کمسن بچوں کا لرزہ خیز قتل، 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

 



کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین کمسن بچوں کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کیلیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے سرجانی میں ماں مہوش دختر ارشاد اور ان کے 3 بچوں کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہی مستوئی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ، قائم کی گئی 8 رکنی کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ دانیہ رانا، ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری ڈی ایس پی فرید خان ، ایس ایچ او سرجانی انسپکٹر ناصر محمود ، انسپکٹر رشید رند ، انسپکٹر ریاض بھنگوار ، انسپکٹر سلامت علی لاشاری انچارج انویسٹی گیشن سی آئی سی لیاقت آباد اور انچارج ٹیکنیکل ٹیم ویسٹ زون اور ڈسٹرکٹ ویسٹ شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق کمیٹی اس لرزہ خیز قتل کی تحقیقات اور محرکات کے حوالے سے اپنی تفتیش اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے ڈی آئی جی ویسٹ کو آگاہ کرے گی۔ قبل ازیں سرجانی ٹاؤن میں قتل ہونے والی خاتون اور تین بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر محلے کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ عصر کے بعد نماز جنازہ ادا کر کے متوفین کی تدفین کردی گئی۔ علاوہ ازیں پولیس نے سسر کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل