Friday, October 09, 2026
 

ٹرمپ کا مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق ٹرمپ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی دوران امریکہ میں مڈٹرم  انتخابات سے قبل ہم ایران پرحملہ نہیں کریں گے. تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ واشنگٹن فی الحال ایران کے خلاف براہِ راست جنگ یا بڑے فوجی آپریشن سے گریز کرنا چاہتا ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا ایران کے خلاف دباؤ کے تمام ذرائع ختم کر رہا ہے۔ وسط مدتی انتخابات امریکی صدر کے لیے سیاسی طور پر انتہائی اہم ہوتے ہیں، اس لیے ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کی صورت میں اس کے سیاسی اور معاشی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اگر امریکا واقعی انتخابات تک حملے سے گریز کرتا ہے تو اس دوران امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات یا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے لیے  گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل