Friday, October 09, 2026
 

بلوچستان کے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلیے فٹبال کپ کا شاندار انعقاد

 



بلوچستان  کے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فٹبال کپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چھٹےآل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میں شاندار مقابلے جاری ہیں۔ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میں ملک کے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شریک ہیں۔ کوئٹہ میں جاری فٹبال گولڈ کپ میں ملک بھرکے نامور فٹبال کھلاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔ مہمان ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ کو پاکستان کا بڑا اور اہم ٹورنامنٹ قرار دیا۔ محکمہ کھیل بلوچستان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم اور کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل