Friday, October 09, 2026
 

نانا پاٹیکر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کر دی گئیں

 



بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ اداکار کی باڈی گوا سے پونے منتقل کی گئی، جہاں ان کی خواہش کے مطابق دونجے گاؤں میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر اداکار کی باڈی کو بھارتی پرچم میں لپیٹا گیا اور تین راؤنڈ فائر کر کے سرکاری سلامی پیش کی گئی۔ پھر نانا کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران چتا کو آگ دی۔         View this post on Instagram                       تقریب میں فلمی شخصیات، سیاسی رہنماؤں، اہلِ خانہ اور ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کو گوا میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل