Friday, October 09, 2026
 

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7خارجی ہلاک

 



شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ عزم استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل