Loading
پاکستان کے معروف اداکاروں نے فلسطینی خاندانوں کی مدد کیلئے اردن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
اس پانچ روزہ مشن میں جاوید شیخ، صبا حمید، شگفتہ اعجاز، خالد انعم، کبریٰ خان، گوہر رشید، احمد علی اکبر، علی خان اور نبیل ظفر سمیت متعدد فنکار شریک ہوئے۔
View this post on Instagram
برطانیہ میں رجسٹرڈ فلاحی تنظیم ایس کے ٹی ویلفیئر کے تعاون سے 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہنے والے مشن کے دوران فنکاروں نے غزہ سے بے گھر ہونے والے 500 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔
فنکاروں نے اردن میں زیرِ علاج فلسطینی بچوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔
View this post on Instagram
اداکار خالد انعم کے مطابق ان خاندانوں میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے بچوں کے علاوہ کینسر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا بچے بھی شامل تھے۔
View this post on Instagram
فلاحی تنظیم نے زیرِ علاج بچوں کیلئے کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں اور کھانے کا خصوصی اہتمام بھی کیا۔
فنکاروں نے امدادی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل