Sunday, October 11, 2026
 

لائبہ خود کشی کیس:مرکزی ملزم کی دو ساتھی خواتین بھی گرفتار

 



لائبہ خود کشی کیس میں  مرکزی ملزم کی دو ساتھی خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے لائبہ خود کشی کیس کے مرکزی ملزم کو سیکٹر ایچ-13 سےگرفتار کیا۔ ملزم کی دو ساتھی خواتین بھی گرفتار کر لی گئیں۔ ملزم ایک کرائے کا کمرہ لے کر روپوش تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے اپنا گینگ بنا رکھا تھا۔ گرفتار خواتین میں سے ایک ملزمہ مقدمے میں بھی نامزد ہے۔ ملزم کے فون سے آن لائن فراڈ اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے شواہد بھی ملے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نعمان کوئٹہ میں ایک سرکاری ادارے میں ملازم رہ چکا ہے اور اس کو سرکاری ادارے سے کرپشن پر نکالا گیا تھا۔ ملزم نعمان نے کچھ سال قبل اسلام آباد میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں بھی ملازمت کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل