Loading
خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور اطراف میں شدید طوفان اور ژالہ باری سے درجنوں جانور اور پرندے ہلاک ہو گئے اور سولر پلانٹس کو بھی نقصان پہنچا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور نواح میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، پنیالہ کے قریب واقع علاقے وانڈھا لوہانی میں شدید طوفان اور تباہ کن ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔
آسمان سے برسنے والے بڑے بڑے اولوں کی زد میں آکر درجنوں جانور اور پرندے ہلاک ہوگئے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے مذکورہ علاقے میں نصب سولر پلانٹس اور سولر پینلز کو بھی بڑے اولوں سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ اولوں کی شدت سے سولر پینلز کے شیشے ٹوٹنے اور ان کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ جانوروں اور پرندوں کی ہلاکتوں سمیت سولر پلانٹس اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات تاحال مرتب نہیں ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل