Loading
اے این ایف نے پسنی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندری راستے سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر مجموعی طور پر 72 کلوگرام آئس برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت تقریباً 2کروڑ روپے ہے۔ منشیات پسنی کے ایک غیرآباد علاقے میں زمین کے اندر گڑھے کھود کر چھپائی گئی تھی۔
کارروائی کے دوران منشیات کی مبینہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک اسپیڈ بوٹ، تین انجن اور ایک ٹویوٹا پک اپ بھی قبضے میں لے لی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات افغانستان سے اسمگل کرکے لائی گئی تھی، جسے اسپیڈ بوٹ کے ذریعے پسنی کے ساحل سے بین الاقوامی پانیوں کی طرف منتقل کیا جانا تھا۔
اے این ایف کی بروقت کارروائی سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق منشیات سے منسلک اسمگلنگ نیٹ ورک اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، جبکہ ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل