Tuesday, October 13, 2026
 

محمد رضوان نے معاذ صداقت کی کامیابی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

 



پاکستان کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت کی سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی پر سابق کپتان محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے جڑی ایک یادگار کہانی شیئر کردی۔ محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہیں وہ وقت آج بھی یاد ہے جب معاذ اپنے بھائی ہارون کے ہمراہ پشاور میں ان کے گھر آئے تھے۔ اس وقت نوجوان کرکٹر کی آنکھوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب تھا جو اب حقیقت بن چکا ہے۔ رضوان نے معاذ کی محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے خوابوں پر یقین رکھیں کیونکہ کامیابی کے لیے محنت، صبر اور مستقل مزاجی ضروری ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے پر کپتان صاحبزادہ فرحان اور قومی ٹیم کو بھی مبارک باد دی۔ It feels like yesterday when a young boy came to meet me in my Peshawar home with his brother Haroon, carrying a dream of one day playing for Pakistan. There was so much hope in his eyes and determination in his heart. Today, seeing that same kid, Maaz Sadaqat wearing that… — Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2026 معاذ صداقت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 29 گیندوں پر 50 رنز بنا کر پاکستان کی چار وکٹوں سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد راولپنڈی میں دوسرے میچ میں انہوں نے صرف 51 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ تاہم وہ میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوکر اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری سے محروم رہے۔ ان کے 7 چھکوں نے پاکستان کی جانب سے انفرادی ٹی ٹوئنٹی اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کی برابری کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل