Loading
فرانسیسی پولیس نے اپنے مڈل اسکول کے پرنسپل اور ایک ٹیچر پر گولی چلانے کے شبہ میں ایک 14 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم نے پستول گٹار کیس میں چھپا رکھا تھا، پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں پرنسپل اور ٹیچر دونوں زخمی ہوئے ہیں۔
استغاثہ نے بتایا کہ اوبگن علاقے کے جوزف لکانال مڈل اسکول کے عملے کے ایک رکن نے اسکول کی دو منزلوں پر گھومتے ہوئے متعدد گولیاں چلانے والے لڑکے کو غیر مسلح کیا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔
اوبگن علاقہ بحیرہ روم کے بندرگاہی شہر مارسیل سے تقریباً 15 کلومیٹر مشرق میں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل