Loading
وزیر اعلیٰ پنجاب کے تین سالہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت پوٹھوہار میں منی ڈیمز کی تعمیر جاری ہے، مالی سال 2025-26 کے دوران 111 منی ڈیمز کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔
محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پوٹھوہار میں منی ڈیمز کی تعمیر کے لیے کاشتکاروں کو 70 فیصد سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، رواں مالی سال راولپنڈی ڈویژن میں مزید 150 منی ڈیمز تعمیر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ایک منی ڈیم پر 17 لاکھ 50 ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق منی ڈیمز کی تعمیر کا مقصد بارشی پانی کو محفوظ بنا کر زرعی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے، منی ڈیمز کی تعمیر سے خطہ پوٹھوہار میں بارانی زراعت کو آبپاش زراعت میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ بارشی پانی کو ذخیرہ کرکے فصلوں کی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جائے گا جس سے بارانی علاقوں میں پانی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
کاشتکاروں نے منی ڈیمز کی تعمیر کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا زرعی ٹرانسفارمیشن پلان خطہ پوٹھوہار میں زراعت کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، بارشی پانی محفوظ بنانے سے زرعی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل