Thursday, October 15, 2026
 

لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

 



لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سبزہ زار کے علاقے سید پور میں خاتون کیساتھ شہری کی جانب سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سلمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ بتایا کہ خاتون نے واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن پر دی تھی جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔ ملزم سلمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری پر سبزہ زار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے کیسز میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کسی بھی ملزم کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل