Loading
معروف پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئیں ہیں جہاں دمام، ریاض اور جدہ میں ان سمیت ذیشان روکھڑی اور دیگر پاکستانی فنکاروں کے میوزیکل پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
دمام آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محبت انہیں سعودی عرب کھینچ لائی ہے۔ ب
یرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن سے گہری محبت اور وابستگی رکھتے ہیں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والا ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، اس لیے سب کو چاہیے کہ اپنے اچھے کردار اور رویے سے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔
پاکبان کے زیر اہتمام دمام، ریاض اور جدہ میں منعقد ہونے والے ثقافتی و موسیقی کے پروگراموں میں پاکستانی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل