Loading
وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے انگور اڈہ واقعے سے متعلق افغان طالبان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
وزارت کے مطابق افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں شہریوں کو نشانہ بنایا اور بلااشتعال فائرنگ کے ساتھ مارٹر گولے بھی برسائے۔ بیان میں اس کارروائی کو بھارت کی ہدایات اور پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقہ کار سے جوڑا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی 7 پوسٹیں تباہ کردیں، جبکہ مخالف فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
وزارت نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے واقعے سے متعلق من گھڑت بیانیہ پیش کررہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل