Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت پانچ مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر پولیس کا بنگش کالونی میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت ذیشان عرف کالا شانی کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے نمائش کے قریب جناح گراؤنڈ میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت محمد سجاد اور محمد ایاز کے نام سے ہوئی، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
ادھر اسٹیل ٹاؤن پولیس نے بھی مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت صالح جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت بھورل تج کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل