Loading
حیدرآباد میں سینٹ میری چوک کے قریب سٹی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد اسنیچر گینگ کے ایک کارندے کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اہلکار معمول کی چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران اسنیچر گینگ کے کارندوں سے سامنا ہوگیا۔
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عرفان عرف عرفو ادا سولنگی ماچھی کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل