Thursday, October 29, 2026
 

پنڈی بھٹیاں میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 40 افراد زخمی

 



پنڈی بھٹیاں میں کوٹ نکہ روڈ پر مسافر بس سیم میں جاگری، حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 40 کے قریب افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس لاہور سے چنیوٹ جارہی تھی اور اس میں تقریباً 65 افراد سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بس سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بعض مسافروں کے تاحال لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل