Loading
بنگلادیش کے بیٹر توحید ہردوئے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں اپنی پہلی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکال لیا۔
بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 386 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کے 356 رنز کے جواب میں 30 رنز کی برتری حاصل کی۔ تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنائے تھے، تاہم خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کردیا گیا۔
توحید ہردوئے 359 گیندوں پر 242 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 22 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے بنگلادیش کے چوتھے بیٹر بن گئے جبکہ مشفق الرحیم کے 219 رنز کا ریکارڈ توڑ کر ملک کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹر بھی بن گئے۔
بنگلادیش نے ایک موقع پر 184 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دی تھیں، تاہم ہردوئے نے طیب الاسلام کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر 117 اور تسکین احمد کے ساتھ نویں وکٹ پر 85 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہردوئے نے اپنی ڈبل سنچری 304 گیندوں پر مکمل کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل