Loading
پاکستان ہاکی کو گراس روٹ لیول سے دوبارہ زندہ کرنے کا مشن شروع ہو گیا ہے، ملک بھر کے سینکڑوں اسکولوں میں ہاکی کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے، ملک بھر کے چار سو پچاس اسکولوں کو لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاکی کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ ہر اسکول کو بیس ہاکی اسٹکس اور خصوصی گول کیپنگ کٹس دی گئی ہیں۔
پاکستان میں ہاکی دوبارہ زندہ کرنے کے مشن پر باقاعدہ عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں ہاکی سامان کٹس تقسیم مکمل ہوگئی ،آئندہ ایک ماہ میں مزید تین سو پچاس اسکولوں کو کور کیا جائے گا۔
پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہر ہفتے سامان تقسیم کیا جا رہا ہے،اس پروگرام کا ہدف ملک بھر کے ایک ہزار دو سو پچاس اسکولوں تک پہنچنا ہے، تاکہ ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی ہاکی کی صلاحیتوں کو دریافت کر سکیں اور انہیں نکھار سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ صرف سامان کی تقسیم نہیں، بلکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، یہ گراس روٹ پروگرام آنے والے برسوں میں بھی جاری رہے گا اور مزید پھیلے گا، ہاکی کو اسکولوں تک لے جائیں گے ، نوجوان ٹیلنٹ دریافت اور پاکستان ہاکی کو بنیاد سے دوبارہ تعمیر کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل