Saturday, November 07, 2026
 

اسلام آباد؛ مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدارس کو نوٹس، قانونی کارروائی کا انتباہ جاری

 



اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدارس کی عمارتوں کو تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے نوٹس اور قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے مدارس کی عمارتوں میں غیرقانونی تعمیرات اور تعمیراتی ضوابط کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کر دیے اور اسلام آباد کے مدرسہ اختر العلوم کو منظور شدہ نقشے کے بغیر تعمیرات پر سی ڈی اے نے نوٹس جاری کردیا۔ سی ڈی اے نے مدرسہ اختر العلوم کی انتظامیہ کو 15 روز میں عمارت کا منظور شدہ نقشہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے اور تعمیراتی قوانین کی عدم تعمیل پر متعلقہ عمارتوں کو سیل کرنے سمیت قانونی کارروائی سے خبردار کردیا۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کرکے مقررہ مدت میں اصلاحی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل